چین پاکستان کو اہم جنگی ٹینک وی ٹی فور فراہم کریگا ‘ چینی میڈیا

جمعہ 21 نومبر 2014 13:19

چین پاکستان کو اہم جنگی ٹینک وی ٹی فور فراہم کریگا ‘ چینی میڈیا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) چینی میڈیا نے کہا کہے کہ چین نے پاکستان کو اہم جنگی ٹینک فراہم کرنے پر اتفاق کرلیا۔پاکستان نے چین سے اس کے اہم اور مرکزی جنگی ٹینک وی ٹی فور کو خریدنے کی درخواست کی تھی۔ تائیوان کے اخبار” چائنہ ٹائمز“ کے مطابقVT4 ٹینک چین کے مرکزی جنگی ٹینک ایم بی ٹی 3000 کا برآمدی ورڑن ہے اور یہ روس وامریکہ کے جدید ترین ٹینکوں کا ہم پلہ ہے اس کی125ایم ایم بور کی گن دنیا کے کسی بھی ٹینک سے بڑی ہے۔

یہ پاکستان کی مسلح افواج کیلئے ایک مضبوطی لائے گا۔ بھارت کے جنگی جنون کے بعد پاکستان کو جدید ترین جنگی ٹینکوں کی ضرورت تھی کیونکہ بھارت نے روس سے حال ہی میں جدید ٹینک T-90 حاصل کیے۔رپورٹ کے مطابق چین کے ایک عسکری ماہر نے بیجنگ ٹیلی ویڑن کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ چین کے اہم جنگی ٹینک حاصل کرنے کی پاکستانی درخواست کو قبول کرلیا گیا ہے پاکستان نے چین نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن کے تیار کردہ VT فور خریدنے کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے حریف بھارت نے روس کی طرف سے ٹی 90جنگی ٹینک حاصل کیے جس کے بعد پاکستان کو وی ٹی فور جیسے مزید جنگی ٹینکوں کی اشد ضرورت ہے۔ بھارت T-90کو ملکی سطح پر تیار کرنے کے لئے لائسنس حاصل کر رہا ہے۔عسکری ماہر کے مطابق وی ٹی فور ٹینک میں امریکہ اور روس کی طرف سے تیار سب سے زیادہ جدید ٹینکوں کی طرح دھماکہ خیز رد عمل دے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :