ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کرکٹ میں 50چھکے لگانیوالے دوسرے ٹیل اینڈر بن گئے

جمعہ 21 نومبر 2014 15:39

ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کرکٹ میں 50چھکے لگانیوالے دوسرے ٹیل اینڈر بن گئے

دبئی (اردو پوائنٹ اخبار تاز ہ ترین ۔ 21نومبر 2014ء ) نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤ لر ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کرکٹ میں 50چھکے لگانیوالے دوسر ے ٹیل اینڈر بن گے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن ٹم ساؤتھی نے ذوالفقار بابر کو لگاتار تین چھکے لگا کر 50مرتبہ گیند کو باؤنڈری لائن سے باہر پہنچا نے والا دوسرا ٹیل اینڈر بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔

ٹم ساؤتھی سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکر م 110ٹیسٹ اننگز میں 50چھکے لگانیوالے واحد ٹیل اینڈر تھے ۔ ان کے علاوہ بھارت کے آف سپنر ہر بھجن سنگھ140اننگز میں 42چھکے لگا کر تیسرے ، ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر مائیکل ہولڈنگ72اننگزمیں 36چھکے لگا کر چوتھے ، آسٹریلیا کے لیچنڈری لیگ سپنر شین وارن 186ٹیسٹ اننگز میں 36چھکوں کے ساتھ 5ویں ، بنگلہ دیش کے سابق لیفٹ آرم سپنر محمد رفیق 62ٹیسٹ اننگز میں 34چھکوں کے ہمراہ چھٹے ، ویسٹ انڈیر کے سابق کپتان ڈیرن سیمی 53اننگز میں 32چھکوں کے ہمراہ 7ویں ، سابق بھارتی کپتان کپل دیو 65اننگز میں 29چھکو ں کے ہمراہ 8ویں ، سری لنکا کے عظیم آف سپنر متیاہ مرلی دھرن 164اننگز میں 29چھکوں کے ہمراہ 9ویں اور آسٹریلیا کے مچل جونسن 84ٹیسٹ اننگز میں 28بار گیند باؤنڈری سے باہر پہنچا کر 10ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :