شہزادے ہیری کا متحدہ عرب امارات کا دورہ، پولو میچ بھی کھیلا

جمعہ 21 نومبر 2014 16:03

شہزادے ہیری کا متحدہ عرب امارات کا دورہ، پولو میچ بھی کھیلا

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) برطانوی شہزادے ہیری نے متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابوظہبی میں پولو میچ کھیلا اور اپنی ٹیم کو جیت دلوائی۔ شہزادہ ہیری مسقط کے دورے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچے۔ انہوں نے سیٹ ایبل پولو کپ کے میچ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انکی ٹیم سیٹ ایبل ہنٹس مین نے سینٹ ریجس کو پانچ کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ سیٹ ایبل ایک فلاحی ادارہ ہے جسے دس برس پہلے شہزادہ ہیری اور افریقی ملک لیسوتھو کے شہزادہ سیس نے قائم کیا تھا۔ اس کے قیام کا مقصد لیسوتھو میں غریب طلبا کو تعلیم اور صحت کی سہولیات پہنچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :