آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، سعید اجمل آج اب بھی ون ڈے کے نمبر ون بولر ہیں

جمعہ 21 نومبر 2014 16:43

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، سعید اجمل آج اب بھی ون ڈے کے نمبر ..

دبئی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے نمبر پر آگیا، ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں جبکہ سعید اجمل آج اب بھی ون ڈے کے نمبر ون بولر ہیں۔جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میں ہرانے کا انعام آسٹریلیا کو رینکنگ میں ترقی کی صورت میں مل گیا، کینگروز ون ڈے رینکنگ میں نمبر 2 پر آگئے، آخری دونوں ون ڈے جیت کر آسٹریلیا رینکنگ کا کنگ بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن بھارت بدستور پہلے، جنوبی افریقا تیسرے، سری لنکا چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ون ڈے پلیئرز رینکنگ کے ٹاپ 10 بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، جنوبی افریقی ڈی ویلیئرز نمبر ون بلے باز ہیں۔ون ڈے بولرز میں سعید اجمل کا راج برقرار ہے، سری لنکن کپتان انجلیو میتھوز ون ڈے کے بہترین آل راوٴنڈر ہیں۔

متعلقہ عنوان :