Live Updates

تحریک انصاف نے 30 نومبر کے جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی

جمعہ 21 نومبر 2014 17:11

تحریک انصاف نے 30 نومبر کے جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے 30 نومبر کے جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی، تحریک انصاف کی جانب سے اجازت کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو بھجوائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے30 نومبر کے جلسے کی باضابطہ طور پر اجازت مانگ لی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف 30نومبر کو اسلام آباد بڑا جلسہ کرنا چاہتی ہے، جس کیلئے این او سی جاری کیا جائے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف اس بات پر قائم ہے کہ ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اسبات پر زور دے رہی ہے کہ تحریک انصاف ایف نائن پارک، آبپارہ یا فیض آباد میں جلسہ کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :