انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹی 20کی انوکھی سیریز ،

ہانگ کانگ اور نیپال کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ بھی نہ ہوسکا ، 3میچوں کی سیریز میں ایک میچ بھی نہ کھیلا جاسکا ، پہلی بار سیریز 0-0سے برابر

جمعہ 21 نومبر 2014 19:38

انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹی 20کی انوکھی سیریز ،

دمبولا( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) ہانگ کانگ اور نیپال کے درمیان 3ٹی 20میچوں کی سیریز کاتیسرا میچ بھی نہ کھیلا جاسکا انٹرنیشنل کرکٹ کی انوکھی ٹی 20سیریز بغیر کھیلے0-0سے برابر ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ اور نیپال کے مابین تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز نیوٹرل مقام رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا مگر بارش کی وجہ سے مقررہ ٹائم ختم ہونے پر بھی میچ شروع نہ ہوسکا دونوں ٹیمیں جب دوسرے ٹی 20کیلئے میدان میں آئیں تو ایک بار پھر موسلادھار بارش کی وجہ سے ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا اسی طرح تیسرا ٹی 20میچ بھی پہلے دو میچو ں کی طرح نہ ہوسکا اس طرح سیریز بغیر کھیلے 0-0سے برار ہوگئی

متعلقہ عنوان :