ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور منتخب نمائندگان کی عدم توجہی کے باعث تاریخی گھنٹہ گھر پر گھڑیال نصب نہ ہو سکی،

شہریوں سمیت سماجی تنظیموں نے ضلعی انتظامیہ سے تاریخی گھنٹہ گھر پر گھڑیال نصب کرنے کا مطالبہ

جمعہ 21 نومبر 2014 20:06

سکھر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور منتخب نمائندگان کی عدم توجہی کے باعث تاریخی گھنٹہ گھر پر گھڑیال نصب نہ ہو سکی ، شہریوں سمیت سماجی تنظیموں نے ضلعی انتظامیہ سے تاریخی گھنٹہ گھر پر گھڑیال نصب کرنے کا مطالبہ کر دیا ، تفصیلات کے مطابق یوں تو سندھ کا تیسرا بڑا شہر کاروباری لحاظ اور تاریخی مقامات کے حوالے سے مشہور ہے تاہم ضلعی انتظامیہ اور یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندگان کی عدم توجہی اور لاپرواہی کے باعث اس شہر پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے سکھر شہر اپنی تاریخی اہمیت کھورہا ہے ایسا ہی منظر کچھ سکھر کے اہم ترین مصروف کاروباری مرکز گھنٹہ گھر پر دیکھنے میں آتا ہے جب دور دراز سے خریداری کیلئے آنے والے لوگ گھنٹہ گھر پہنچتے ہیں اور جب ان کی نظر گھنٹہ گھر پر پڑتی ہے تو ان کی آنکھیں حیران ہو جاتی ہے کہ اس کی گھڑیال کہاں گھوم ہو گئی ہے سکھر کا دل گھنٹہ گھر جو کہ گھنٹہ گھر کے نام سے مشہور ہے مگر اس چاروں اطراف میں لگی گھڑیاں غائب ہیں جو کہ سکھر کی ضلع انتظامیہ کیلئے فکریہ سوال ہے سکھر کے شہریوں ، سماجی رہنماؤں نے کمشنر سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر کی گھنٹہ گھر پر چاروں اطراف گھڑیا ل لگائیکیو نکہ تاریخی شہر سکھر کا دل گھنٹہ گھر جو کہ سکھر کے قلب میں ہونے کی باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے گھنٹہ گھر کے چاروں اطراف لگے تاریخی گھڑیال عرصہ دراز سے غائب ہیں مگر سکھر کی انتظامیہ اور منتخب نمائندے جو کہ سکھر کی تقدیر بلدنے کے دعوے تو کرتے ہیں وہ گھنٹہ گھر کی گھڑیا ل لگانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کرتے ۔