سکھر‘پسند کی شادی کرنے پر والدین کی زیادتیوں کیخلاف خاتون شوہر کے ہمراہ پریس کلب پہنچ گئی،

والدین اور دیگر رشتے دار جانی دشمن بن گئے‘ شوہر کیخلاف اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا‘ تحفظ فراہم کیا جائے ، فرزانہ جٹ کا حکام بالا سے مطالبہ

جمعہ 21 نومبر 2014 20:24

سکھر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) پنو عاقل کی رہائشی پسند کی شادی کرنے والی خاتون مسمات فرزانہ جٹ والدین کی زیادتیوں کے خلاف اپنے شوہر نذیر احمد چاچڑ کے ہمراہ تحفظ کیلئے سکھر پریس کلب پہنچ گئی جہاں اس نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے گھریلوں ناچاقی کے باعث اپنے سابق شوہر بدرالدین سے خلع لے اور والدین کے گھر رہائش اختیار کر لی بعد ازیں محلہ میں رہنے والے نذیر احمد چاچڑ جو کہ اب اسکا شوہر ہے اس سے پسند کی شادی کر لی ہے شادی کی اطلاع پر میرے والدین اور دیگر رشتے دار میری اور میرے شوہر اور اسکے اہلخانہ کے جانی دشمن بن گئے ہیں اور انہوں نے میرے شوہر کے خلاف میرے اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا اور پولیس کی مدد سے میرے شوہر کے گھر میں موجود مال مویشی سمیت دیگر قیمتی سامان اٹھا کر لے گئے ہیں جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے اس نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے مجھے اور میرے شوہر کو تحفظ فرا ہم کیا جائے اور والدین کی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے میرے شوہر کے خلاف جھوٹے مقدمات ختم کئے جائے ۔