Live Updates

اگلے سال الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں، ملک میں میریٹ نہیں سفارشی نظام ہے،عمران خان،

سندھ میں انصاف کا نظام لائیں گے، زرداری اور شریف خاندان کے لوگ اداروں میں بیٹھے ہیں، جو انہیں تباہ کررہے ہیں، 500 ارب روپے کا این ایف سی ایوارڈ سندھ میں آیا، پھر بھی سندھ کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، سندھ کے لوگوں کو مطمئن کئے بغیر سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دینگے، کالا باغ ڈیم بھی سندھ کے عوام کی مرضی کے بغیر تعمیر نہیں کیا جائے گا، 30 نومبر کو جو لائحہ عمل دیں گے اس کے بعدحکمرانوں کا حکومت کرنا مشکل ہوگا،احتجاج پرامن ہوگا، کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی،اگر ہمیں روکا گیا تو اس کے بعد جو ہوگا اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی،گو نواز گو کہے بغیر میرا بلڈ پریشر ہی ٹھیک نہیں ہوتا لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 21 نومبر 2014 22:46

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے سال الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں، ملک میں میریٹ نہیں سفارشی نظام ہے، سندھ میں انصاف کا نظام لائیں گے، زرداری اور شریف خاندان کے لوگ اداروں میں بیٹھے ہیں، جو انہیں تباہ کررہے ہیں، 500 ارب روپے کا این ایف سی ایوارڈ سندھ میں آیا، پھر بھی سندھ کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، سندھ کے لوگوں کو مطمئن کئے بغیر سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دینگے، کالا باغ ڈیم بھی سندھ کے عوام کی مرضی کے بغیر تعمیر نہیں کیا جائے گا، 30 نومبر کو جو لائحہ عمل دیں گے اس کے بعدحکمرانوں کا حکومت کرنا مشکل ہوگا،احتجاج پرامن ہوگا، کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی،اگر ہمیں روکا گیا تو اس کے بعد جو ہوگا اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی،گو نواز گو کہے بغیر میرا بلڈ پریشر ہی ٹھیک نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عمران خان نے لاڑکانہ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کا مطلب گو زرداری گو ہے کیونکہ یہ دونوں اس نظام کو تحفظ دے رہے ہیں، جس میں عوام کا استحصال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے کہ جس میں عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ انصاف ہر شہری کا حق ہے اور جہاں انسان کو حقوق نہ ملے تو وہ غلام بن جاتے ہیں۔

ملکی موجودہ سیاست لوگوں کو تقسیم کرتی ہے،اس نے لوگوں کو صوبوں ،زبان اور فرقہ واریت میں تقسیم کیا،ہم اس تقسیم کو ختم کر کے صرف ایک تقسیم کریں گے اور وہ ہے ظالم اور مظلوم کی تقسیم۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے 60 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، نیا نظام لاکر سندھ کو خوشحال بنائیں گے، سندھ پولیس میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے گا۔پیپلز پارٹی نے سندھ میں 6 مرتبہ حکومت کی،اگر 6 بار بھی نظام تبدیل نہ ہوسکا اورعوام کو ریلیف نہ مل سکا تو کیا ساتویں مرتبہ عوام کو ریلیف مل سکے گا؟انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جگا دیا ہے اور اب ہم سندھ آئے ہیں،ہم ہاری کو اس کے جائز حقوق دیں گے،کیونکہ جب تک غریب ہاریوں کیلئے پالیسی نہیں بنے گی جب تک سندھ اورملک ترقی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور باقی پاکستان میں سرکاری اراضی بے گھر افراد میں تقسیم کر دیں گے،ہندو، مسیحی، سکھ برادری مطمئن ہو جائے، سب کو برابر کے حقوق دیں گے۔ ہندو برادری تھرپارکر چھوڑ کر ہندوستان جارہی ہے، ہم اقلیتوں کو ان کے حقوق دیں گے، تھر کے عوام بلیک گولڈ پر بیٹھے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات