تھرپارکر میں آج بھی دو بچوں کی جان چلی گئی ، تعداد 107 ہو گئی
ہفتہ 22 نومبر 2014 11:03
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر 2014ء) تھرپارکر میں بھوک، بیماری اور موت نے زندگی عذاب بنا دی۔ غذائی قلت کے باعث کم سن بچے زندگی کی بازی ہار رہے ہیں بعض بچوں نے تو آنکھ کھولتے ہی موت کو گلے لگا لیا۔ مٹھی اسپتال میں نومولود ''دُرگا'' نے پیدائش کے دو روز بعد ہی دنیا سے منہ موڑ لیا۔
(جاری ہے)
پسماندگی، محرومی اور غربت کا شکار تھر میں بے بس ماؤں کی گودیں اجڑنا معمول بن چکا ہے۔
چھاچھرو کے اسپتال میں اب بھی متعدد بچے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ دوسری جانب چارے کی کمی کے باعث تھر کے باسیوں کے سیکڑوں جانور بھی ہلاک ہو گئے۔ بھوک اور پیاس سے نڈھال سیکڑوں بے بس مکین اپنے گھر بار چھوڑ گئے۔ نقل مکانی کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے مختلف دیہات کے مکین تاحال امداد کیلئے کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.