شاہ رخ کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی

ہفتہ 22 نومبر 2014 11:35

شاہ رخ کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی۔شاہ رخ خان نے لکھا، ’مجھے نہیں پتہ کہ میں اتنے پیار کا حقدار ہوں یا نہیں لیکن پھر بھی میں آپ سب کا شکرگزار ہوں۔

(جاری ہے)

میری دعا ہے کہ آپ سب کو بھی اتنا پیار ملے جتنا آپ لوگوں نے مجھے دیا ہے۔شاہ رخ سے پہلے صرف امیتابھ بچن ہی اکلوتے بالی وڈ اداکار تھے جن کے ایک کروڑ سے زیادہ ٹوئٹر فالوئرز ہیں۔اس کے علاوہ عامر خان کے 95 لاکھ 90 ہزار سلمان خان کے 92 لاکھ جبکہ پریانکا چوپڑا کے 77 لاکھ فالوئرز ہیں۔