یونس خان محض 17رنز کے فرق سے ورلڈ ریکارڈ بنانے سے محروم رہ گئے

ہفتہ 22 نومبر 2014 12:48

یونس خان محض 17رنز کے فرق سے ورلڈ ریکارڈ بنانے سے محروم رہ گئے

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -22نومبر 2014ء )قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے یونس خان سال کے کسی بھی 31دن کے دوران زیادہ ٹیسٹ رن بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ کے پانچویں روز جب یونس خان نے اپنا 36واں رن مکمل کیا تو وہ سابق ویسٹ انڈین بلے باز سیمور نرس کے 704رنز سے آگے نکل گئے جنہوں نے یہ اعزاز 1969ء میں حاصل کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ میں سال کے کسی بھی 31دنوں میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سابق آسٹریلیوی لیچنڈری بلے باز سر ڈان بریڈ مین کے پاس ہے جنہوں نے 1930ء میں 728رنز بنائے تھے ۔ دبئی ٹیسٹ کے آخری روز یونس خان کو سر ڈان بریڈ مین کا یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے 61رنز درکار تھے تاہم وہ 44رنز کی اننگ کھیلنے اور گزشتہ 31دنوں میں اپنا مجموعی سکور 712 رنز تک پہنچانے کے بعد کیوی آف سپنر مارک کریگ کی گیند پر روس ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔