داعش نے عراقی شہر رمادی پر حملہ کردیا، قبضے کی صورت میں انبار صوبے کے شہری علاقوں میں حکومتی کنٹرول ختم ہو جائیگا

ہفتہ 22 نومبر 2014 13:19

داعش نے عراقی شہر رمادی پر حملہ کردیا، قبضے کی صورت میں انبار صوبے کے ..

بغداد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) داعش نے عراقی شہر رمادی پر حملہ کر دیا ، شہر پر قبضے کی صورت میں انبار صوبے کے شہری علاقوں میں حکومتی کنٹرول مکمل ختم ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

پولیس کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق داعش نے شمال، جنوب، مشرق مغرب چار اطراف سے اچانک حملہ کیا ، حملوں میں صوبائی کونسل کی عمارت اور ایک پولیس پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، مارٹر حملے پوری رات جاری رہے ، ماضی کے برعکس مساجد نے حکومتی فورسز کے بجائے داعش کے خلاف لڑنے کی تلقین کی۔

ڈپٹی صوبائی کونسل چیف فلاح العیساوی نے کہا کہ فوجی، پولیس اور قبائلی جنگجو عسکریت پسندوں سے ایک علاقہ واپس لینے میں کامیاب رہے ہیں۔سیکورٹی اور طبی ذرائع کے مطابق حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6افراد ہلاک ہوئے جن میں پولیس کرنل ماجد الفہدوی بھی شامل ہیں۔عیساوی کے مطابق لڑائی میں اب تک 12 عسکریت مارے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :