Live Updates

تیس نومبر کو تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے انتظامات کرلئے

ہفتہ 22 نومبر 2014 13:28

تیس نومبر کو تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے انتظامات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) تیس نومبر کو تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے انتظامات کرلئے ہیں، جس کے بعد ریڈ زون میں ٹینٹ، قناطیں، گیس سلنڈر اور پیٹرول لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریڈ زون میں خیموں، قناطوں اور ہیٹر کیلئے گیس سلنڈر لانے کی اجازت نہیں ہوگی ‘پیٹرول اور ڈیزل لے جانے پر بھی پابندی لگادی گئی پولیس کے مطابق میڈیا کی ٹیمیں ضرورت کے مطابق ڈیزل یا پیٹرول لے جاسکتی ہیں ریڈ زون میں نگرانی کا عمل بھی سخت کردیا گیا -

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات