ملک میں آگ بجھانے کیلئے پانی نہیں تیل چھڑکا جاتا ہے ‘ مولانافضل الرحمن

ہفتہ 22 نومبر 2014 14:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں آگ بجھانے کیلئے پانی نہیں تیل چھڑکا جاتا ہے ‘روز خبریں آتی ہیں اتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے ‘جتنے دہشتگردوں کی ہلاکت سے متعلق بتایا گیا اتنے تو دہشتگرد بھی نہیں ‘آئی ڈی پیز کو مشکلات کا سامنا ہے ‘ قبائل کو امن دیا جائے ‘ ہم عالمی طاقتوں کی غلامی کی طرف جارہے ہیں ‘ قبائلی علاقوں میں قیام امن کیلئے قبائلی جرگے کواختیاردیاجائے۔

ہفتہ کو یہاں اسلام آباد میں قبائلی جرگے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دین کا اولین تقاضا انسانیت کو امن فراہم کرنا ہے، آج آزادی کا تصور ختم ہوتا جارہا ہے اور ہم عالمی قوتوں کی غلامی کی طرف جارہے ہیں، اقوام عالم میں مسلمانوں اورپاکستان میں قبائل پر آگ برس رہی ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں آگ بجھانے کے لئے پانی نہیں تیل چھڑکا جاتا ہے اور ہر روز یہ خبریں آتی ہیں کہ آج اتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

جتنے دہشتگردوں کی ہلاکت سے متعلق بتایا گیا اتنے تو دہشتگرد بھی نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ لوگوں کو عدل فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ہم ریاست کو اس کی ذمہ داری کا احساس دلانا چاہتے ہیں۔ خیبر ایجنسی میں لوگ بے گھر ہوئے اور آج تک انہیں گھر نہیں ملا، آئی ڈی پیز کو مشکلات کا سامنا ہے، قبائل کو امن دیا جائے اور اس کے لئے قبائلی جرگے کو اختیارارات دیئے جائیں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جنوبی وزیرستان کے قبائلیوں کا کہنا ہے کہ وانا میں اس وقت جتنا امن ہے اتنا اسلام آباد میں بھی نہیں اب وہاں ایسے اقدامات شروع کئے گئے ہیں کہ آنے والے دنوں میں وہاں بھی ایسی صورت حال درپیش آسکتی ہے جو اس وقت شمالی وزیرستان میں ہے۔

بدقسمتی سے وزیر ستان کے لوگ بے گھر ہوئے دوسری جانب پنجاب میں سیلاب آگیا اور ایک جانب اسلام آباد میں پارلیمنٹ اور جمہوریت کو اپنی بقا کی جنگ لڑنی پڑی۔ ملک میں کہیں بھی کوئی قدرتی آفت آئی تو دیگر حصوں سے سامان روانہ کیا گیا مگر ہمارے ملک میں قبائل کو اس کی ضرورت پڑی کہ ملک کی کوئی جماعت اسے پر اپنی توجہ نہیں دے سکی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جرگے میں فاٹا کی تمام ایجنسیز کے عمائدین کی نمایندگی موجود ہے ہماری رائے لیے بغیرفیصلہ نہ کیا جائے،ہم عالمی قوتوں کی غلامی کی طرف جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :