دبئی ٹیسٹ میں اننگزڈیکلیئرکرکے پاکستان کو چیلنج کیا، کیوی کپتان

ہفتہ 22 نومبر 2014 14:32

دبئی ٹیسٹ میں اننگزڈیکلیئرکرکے پاکستان کو چیلنج کیا، کیوی کپتان

دبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن مک کلم نے تجربہ کار بیٹسمین راس ٹیلرکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بروقت سنچری نے ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی۔ ڈیکلیئریشن سے پاکستان کو چیلنج دیا تھا۔دبئی ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مک کلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے گذشتہ میچز کا جائزہ لینے سے اندازہ ہوگیا تھا کہ ی واے ای میں ٹاس بہت اہم ہوگا۔

خوشی کی بات ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں نے بہت جلد یہاں کی کنڈیشنز میں اچھی پرفارمنس دکھانے کا ہنر سیکھ لیا۔ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ان کی ٹیم نے عمدہ کم بیک کیا اور پاکستان ٹیم کو مسلسل دباوٴ میں رکھنے میں کامیاب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ٹوم لیتھم کی مسلسل دوسری سنچری اور ٹیل اینڈرز کی عمدہ بیٹنگ نے پہلی اننگ میں اچھا ٹوٹل بنانے کاموقع فراہم کیا جبکہ راس ٹیلر کی بروقت سنچری نے ہمیں دوسری اننگ میں مشکل سے نکالا اور بہتر پوزیشن میں پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

عمدہ کارکردگی سے حاصل ہونے والا اعتماد اگلے میچز میں مفید ثابت ہوگا۔ مک کلم نے کہا کہ اننگز ڈیکلیئرڈ کرنے کا فیصلہ پاکستان کو چیلنج دینے کے لیے کیا تھا۔ میچ کا اختتام دونوں ٹیموں کے حق میں بہتر رہا۔ انہیں اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فخر ہے۔ اب تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :