خیرپور ، ٹھیڑی بائی پاس کے دو مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد زخمی ، زخمی قریبی ہسپتال منتقل

ہفتہ 22 نومبر 2014 15:29

خیرپور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء ) خیرپور میں ٹھیڑی بائی پاس کے قریب دو مختلف حادثات میں 34 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو خیر پور کے علاقے ٹھیڑی بائی پاس کے قریب جعفر آباد سے مورو جانیوالی باراتیوں کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد اور بعد ازاں کندھکوٹ سے کنڈیارو آنیوالی زائر ین کی بس بھی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ واضح رہے کہ چند روز ق بل بھی ٹھیڑی بائی پاس پر ہی ایک مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی تھی جس میں 60 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :