2014ٹیسٹ کرکٹ ،مجموعی طورپر89سنچریاں ،103نصف سنچریاں بنیں

ہفتہ 22 نومبر 2014 15:38

2014ٹیسٹ کرکٹ ،مجموعی طورپر89سنچریاں ،103نصف سنچریاں بنیں

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) 2014ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طورپر89سنچریاں اور103نصف سنچریاں بنیں،سب سے زیادہ20سنچریاں پاکستانی بیٹسمینوں نے بنائیں۔پاکستان کی جانب سے بیٹسمین یونس خان نے6،کپتان مصباح الحق نے 4،وکٹ کیپرسرفراز احمد ،احمد شہزاد اور اظہرعلی نے 3،3اوراظہرعلی ایک سنچری بنائی۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبرپرسری لنکاکے بیٹسمینوں نے12،تیسرے نمبرپر نیوزی لینڈ کی جانب سے11،چوتھے نمبرپر آسٹریلیا کی جانب سے10 پانچویں نمبرپربنگلہ دیش کی جانب سے9،چھٹے نمبرپر انگلینڈ کی جانب سے9،ساتویں نمبرپرجنوبی افریقا کی جانب سے6 ،آٹھویں نمبرپربھارت کی جانب سے5اورنویں نمبرپر ویسٹ انڈیز کی جانب سے 4ٹیسٹ سنچریاں بنیں۔

متعلقہ عنوان :