سعودی حکومت کا آئندہ ماہ سے نئی عمرہ ویزہ پالیسی جاری کرنیکا فیصلہ ،پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ کی مدت ایک ماہ ہوگی

ہفتہ 22 نومبر 2014 16:25

سعودی حکومت کا آئندہ ماہ سے نئی عمرہ ویزہ پالیسی جاری کرنیکا فیصلہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء )سعودی حکومت نے آئندہ ماہ سے نئی عمرہ ویزہ پالیسی جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے،نئی عمرہ پالیسی کے تحت پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے ویزہ کی مدت ایک ماہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 13سے 71سال کی عمرہ والے زائرین کو اس وقت تک ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا جب تک وہ فنگر پرنٹس اور آنکھوں کی سکیننگ کے ثبوت پیش نہیں کرتے جبکہ 12سال سے کم عمر زائرین کو فنگر پرنٹس کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

رمضان میں عمرہ زائرین کو کوٹہ سسٹم کے تحت ویزے جاری کئے جائیں گے۔نئی عمرہ پالیسی کے تحت وزٹ ویزہ اپلائی کرنے والوں کیلئے 2780روپے جبکہ عمرہ زائرین کی رجسٹریشن فیس 500روپے فی کس ہوگی۔