وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے قطر کے امیرکے خصوصی نمائندے عبدالہادی مانا الحجری کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

ہفتہ 22 نومبر 2014 20:02

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے قطر کے امیرکے خصوصی نمائندے عبدالہادی مانا الحجری نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اوردوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے امیر قطر کے خصوصی نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورقطر کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان اورقطر کے درمیان تجارتی اورمعاشی تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ قطر سے ایل این جی کی درآمد سے گیس کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :