وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی ملاقات

ہفتہ 22 نومبر 2014 20:04

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے وفاقی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے مقصد دھرنے اوراحتجاج کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں نے اپنے ذاتی مفادات اور انا کی خاطر پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔ملک کے 18کروڑ عوام قوم کی خوشحالی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کوکبھی معاف نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے پر عزم ہے۔توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سنجیدگی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت کی کاوشیں رنگ لائیں گی۔