Live Updates

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے الوداعی ملاقاتیں شروع کردیں

عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،عمران خان نے امریکی سفیر کو انتخابی دھاندلیوں سے متعلق سے آگاہ کیا

ہفتہ 22 نومبر 2014 21:20

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے الوداعی ملاقاتیں شروع کردیں

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے الوداعی ملاقاتیں شروع کردیں‘ امریکی سفیر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائشگا واقع بنی گالا میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا‘ عمران خان نے امریکی سفیر کو پاکستان میں انتخابی دھاندلیوں سے متعلق سے آگاہ کیا۔

ہفتہ کو تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن اپنی مدت کے اختتام کے باعث تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی تھی جس کے بعد عمران خان کی رہائشگاہ پر رچرڈ اولسن اور عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں تحریک انصاف کے مرکزی راہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں شخصیات نے باہمی امور سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2013ء کے عام انتخابات میں مبینہ طور پر دھاندلیوں کے بعد سے تحریک انصاف کے احتجاج اور پارٹی موقف سے آگاہ کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کا احتجاج پہلے بھی پرامن تھا اور آئندہ بھی پرامن رہے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :