Live Updates

تحریک انصاف کا سونامی آج گوجرانوالہ سے ٹکرائے گا

اتوار 23 نومبر 2014 11:59

تحریک انصاف کا سونامی آج گوجرانوالہ سے ٹکرائے گا

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) تحریک انصاف کا سونامی آج پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ سے ٹکرائے گا۔ جلسے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ کارکنوں کا جوش و خروش بھی عروج پر ہے۔جناح اسٹیڈیم میں جلسے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چالیس فٹ چوڑے اور سولہ فٹ بلند مرکزی اسٹیج پر عمران خان اور دیگر مرکزی قائدین بیٹھیں گے۔

میڈیا اور پارٹی عہدیداروں کیلئے دو الگ اسٹیج بنائے گئے ہیں۔ جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق پنڈال میں بیس ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جلسے کے شرکاء آٹھ دروازوں سے اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔ جلسے کیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ داخلی اور خارجی راستوں پر چوبیس سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ مانیٹرنگ کیلئے دو کنٹرول رومز بھی بنائے گئے ہیں۔ بائیس سو پولیس اہلکارسیکورٹی کیلئے تعینات ہونگے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا جوش و خروش بھی عروج پر ہے۔ گوجرانوالہ انتظامیہ نے جلسے کو پر امن رکھنے کیلئےمسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری شعیب بٹ اور سٹی صدر آصف بٹ سمیت پانچ عہدیداروں کو نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات