شادی کی تقریب میں فائرنگ ،5ہلاک ،16زخمی

اتوار 23 نومبر 2014 13:12

شادی کی تقریب میں فائرنگ ،5ہلاک ،16زخمی

چار سدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) عزگی کے علاقہ میں خان ماہی کی شادی کی تقریب کےدوران مخالفین کی فائرنگ سے5 افراد ہلاک اور16 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جس وقت شادی کی تقریب پر جوش طریقے سے جاری تھی اس وقت مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 16 افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :