ورلڈ اسنوکرچیمپین شپ میں پاکستان کے آصف ٹوبا اورحمزہ اکبر نے بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دے دی

پیر 24 نومبر 2014 13:04

ورلڈ اسنوکرچیمپین شپ میں پاکستان کے آصف ٹوبا اورحمزہ اکبر نے بھارتی ..

بنگلور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) ورلڈ اسنوکرچیمپین شپ میں پاکستان کے آصف ٹوبا اورحمزہ اکبر نے بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دے دی۔ دونوں کھلاڑیوں کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے۔ بھارتی شہربنگلورمیں کھیلے جانیوالے ایونٹ میں پاکستان کے آصف ٹوبا نے بھارت کے بالا جی ریڈی کو چارصفرسے آوٹ کلاس کیا۔ پہلے فریم میں آصف کو فتح کے لیے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تاہم دوسرے فریم میں آصف نے آسان جیت کے ساتھ سینچری بریک بھی کھیلا۔ آصف کی کامیابی کا اسکورپچپن چون، ایک سوچار چودہ، پینسٹھ اکتالیس اورساٹھ چوبیس رہا۔ آصف کی یہ میگا مقابلوں میں تیسری کامیابی ہے۔ جبکہ پاکستان کے حمزہ اکبر نے بھارتی کیوئسٹ ورون مدن کو چار صفر سے مات دی۔ تیسری جیت کے ساتھ دونوں کھلاڑیوں کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :