اداکار و مصنف رؤف خالد کو بچھڑے تین برس بیت گئے

پیر 24 نومبر 2014 14:27

اداکار و مصنف رؤف خالد کو بچھڑے تین برس بیت گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان کے معروف مصنف، ہدایت کار اور اداکار روٴف خالد کو ہم سے بچھڑے آج تین برس بیت گئے ۔ مقبول ڈارمہ سیریل انگار وادی اور لاگ سے شہرت پانے والے روٴف خالد آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ پاکستان کے مایہ ناز اداکار ، ہدایت کار روٴف خالد پشاور میں انیس دسمبر انیس سو ستاون میں پیدا ہوئے ۔

بیورو کریسی سے ڈرامہ نگری میں کے شعبے میں آنے والے روٴف خالد نے اپنی ہدایتکاری اور اپنے تحریر کردہ ڈراموں کے ذریعے بے پناہ داد وصول کی ۔ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے سے ان کی مقبول ترین ڈرمہ سیریل انگار وادی آج بھی شائقین کی یادوں میں تازہ ہے ۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے روف خالد کے لکھے جانے والے مشہور زمانہ ڈراموں میں مدار اور گیسٹ ہاؤس جبکہ ان کے ہدایت کردہ ڈراموں میں انگار وادی اور لاگ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

روف خالد کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا ۔ اپنی منفرد شخصیت اوراعلیٰ صلاحیتوں کی بدولت روف خالد نے کم عرصے میں ہی بے پناہ شہرت پائی ۔ شہرت کی بلندیوں کو چھونے والا یہ درخشاں ستارہ تریپن سال کی عمر میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر اپنے چاہنے والوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بچھڑ گیا مگر ان کی یادیں آج بھی شائقین کے دلوں میں بستی ہیں ۔