فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں‘ مصطفی قریشی

پیر 24 نومبر 2014 14:31

فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں‘ مصطفی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں تو فلم انڈسٹری صرف مضبوط نہیں ہو گی بلکہ دوڑے گی‘ بدقسمتی سے فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی گروپ ہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات کو دیکھ رہا ہے۔ لاہور میں ایک تقریب کے دوران ”اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

(جاری ہے)

24نومبر 2014ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی قریشی نے کہا کہ گروپ بندی فلم انڈسٹری میں ہو یا کہیں اور اس سے ہمیشہ نقصان ہوتا اور میں نے ہمیشہ کوشش ہے کہ فلم انڈسٹری میں گروپ بندی ختم کراؤں اور تمام لوگ مل جل کر چلیں لیکن ایسا نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ابھی بھی ہمارے پاس بہت وقت ہے اگر ہم متحد ہو جائیں تو انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ دوڑے گی۔

متعلقہ عنوان :