Live Updates

بیک چینل کے ذریعے عمران خان سے مذاکرات ہورہے ہیں، رانا ثناء اللہ

پیر 24 نومبر 2014 14:37

بیک چینل کے ذریعے عمران خان سے مذاکرات ہورہے ہیں، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت پہلے کنٹینر پر مذاکرات کرتی تھی اب بیک چینل کے ذریعے عمران خان سے مذاکرات ہورہے ہیں اگر عمران خان اور ان کی جماعت تیس نومبر کو پرامن جلسہ کرنا چاہتی ہے تو انہیں قانون کے دائرے میں رہ کر جلسہ کرنا چاہئے اور اس سلسلے میں اسلام آباد انتظامیہ سے ایک وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق رجوع کرنا ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے ان خیالات کا اظہار پیر کو پولیس سٹیشن کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھرنے کی سیاست کو ختم کرتے ہوئے ملک کے آئین اور اس کے تحت چلنے والے نظام کو قبول کرکے عقلمندی کا ثبوت دیا ہے اور یہی ان کیلئے ایک بہترین راستہ تھا اب طاہرالقادری عوام کے سامنے بھکر میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں الیکشن مہم چلا رہے ہیں اور اس سلسلے میں جلسہ بھی کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارا عمران خان کو بھی مشورہ ہے کہ وہ ملک میں انارکی پھیلانے کی بجائے آئندہ ہونے والے 2018ء کے انتخابات کیلئے مثبت تجاویز پیش کریں تاکہ انہیں قانونی دائرے میں لاکر عملی جامہ پہنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے شور مچانے سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اگر ان کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں تو وہ پیش کریں جس طرح وہ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی ناکم کوشش کررہے ہیں یہی نوجوان نسل مستقبل میں عمران خان کیلئے مسائل پیدا کرے گی کیونکہ وہ جو وعدے اور لارا لپا لگارہے ہیں اس پر کسی صورت بھی وہ عمل کروانے کے قابل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر کو ختم کرکے 2015ء میں پولیس کا نیا نظام رائج کیا جائے گا جس سے عوام کو موجودہ پولیس کے ناکارہ سسٹم سے نجات مل جائے گی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :