یاسر شاہ نے شین وارن کو پیچھے چھوڑ دیا

پیر 24 نومبر 2014 15:34

یاسر شاہ نے شین وارن کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -24نومبر 2014ء )قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے لیگ سپنر یاسر شاہ نے اپنے آئیڈیل لیجنڈری سپنر شین وارن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ٹیسٹ ڈبیو کے بعد بلے بازوں کے چھکے چھڑانے والے 28سالہ یاسر شاہ نے چار میچز میں زیادہ وکٹیں لے کر شین وارن کو پیچھے چھوڑا ۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے اب تک چار ٹیسٹ میچز میں 23کھلاڑیوں کو پوویلین واپس بھیج چکے ہیں جب شین وارن اتنے ہی ٹیسٹ میچوں میں 22کھلاڑی شکار کیے تھے ۔

یاسر شاہ نے شین وارن کا یہ ریکارڈ دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی دوسری اننگ میں روس ٹیلر کو پوولین بھیج کر توڑا ۔ یاد رہے کہ شین وارن نے 1992ء سے 2007ء کے عرصے پر مشتمل اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 145میچوں میں 25.41کی اوسط سے 708کھلاڑی پوویلین واپس بھیجے تھے ۔