ٹنڈو محمد خان ،سرکاری محکموں میں نوکریاں نہ ملنے کیخلاف 42ویں روز بھی معذور افراد کی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال جاری

پیر 24 نومبر 2014 16:35

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)سرکاری محکموں میں نوکریاں نہ ملنے کیخلاف 42ویں روز بھی معذور افراد کی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معذور افراد نے سرکاری محکموں میں نوکریاں نہ ملنے کیخلاف 42ویں روز بھی ممتاز پرہیاڑ ، نینور رام ودیگر کی قیادت میں بھوک ہڑتال جاری رکھی ، بھوک ہڑتال پر بیٹھے معذور افراد کا مطالبہ ہے کہ ہمیں سرکاری محکموں میں نوکریاں دی جائیں ،بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا ۔