اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکار کی بہادری ،فرض شناسی ،ناجائز اسلحہ لیکر گھومنے والے ایم پی اے کو متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا

پیر 24 نومبر 2014 16:48

اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکار کی بہادری ،فرض شناسی ،ناجائز اسلحہ لیکر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکار کی بہادری اور فرض شناسی ،ناجائز اسلحہ لے کر گھومنے والے ایم پی اے کو متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا۔ایس ایس پی ٹریفک کا اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار کی فرض شناسی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا علان۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کا اہلکار ارشد محمود جو گزشتہ رات11 بجے اپنی گاڑی کے ساتھ سوہان سگنل ایکسپریس ہائی وے پر اپنی ڈیوٹی پر مامور تھا کہ اچانک کھنہ پل کی طرف ایک تیز رفتار کرولا گاڑی ICT-WX555-ISLAMABADجس کا رنگ سفیدتھا آئی جبکہ سگنل بند تھا،مذکورہ گاڑی نے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ سوہان کا ریڈ سگنل کراس کیا،جس کا پیچھا کرتے ہوئے مذکورہ اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکار ارشدمحمود نے تیز رفتار گاڑی کو فیض آباد ناکے کے قریب روکا،جس میں شاہ فیصل نامی شخص گاڑی چلا رہا تھا اور اپنے آپ کو MPA ہنگوبتا رہا تھا ،مذکورہ اہلکا رنے اپنے وائرلیس سے ٹریفک کنٹرول کو کال کی جس پر سالار 5 احمد زمان صاحب آئے اور مذکورہ گاڑی کو ریڈ سگنل کراس کرنے پر ٹکٹ جاری کیا ،شاہ فیصل نامی شخص کے ساتھ دو آدمی اور بھی موجود تھے لہٰذا مذکورہ گاڑی کو مشکوک سمجھتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکار نے اس گاڑی کی چیک پڑتال کی جس پر مذکورہ گاڑی سے 30 بور پستول ،4 میگزین اور32 زندہ گولیاں برآمد کی،جس کومتعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیااور متعلقہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شاہ فیصل کے خلاف مقدمہ نمبر 604 ،جرم 13/20/65 A-O درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :