وزارت مذہبی امور نے گلگت بلتستان سے آئندہ سال حج فلائٹس شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا، ذرائع

پیر 24 نومبر 2014 17:11

وزارت مذہبی امور نے گلگت بلتستان سے آئندہ سال حج فلائٹس شروع کرنے پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) وزارت مذہبی امور نے گلگت بلتستان سے آئندہ سال حج فلائٹس شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ اگر حاجیوں کی اتنی تعداد خطہ سے ہوگئی جس کیلئے کم از کم 2 فلائٹوں کی ضرورت ہو تو حج فلائٹس شروع کی جاسکتی ہیں۔ باوثوق ذرائع نے ”اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

24نومبر 2014ء“ کو بتایاکہ وزارت مذہبی امور نے گلگت بلتستان سے آئندہ مالی سال کیلئے حج فلائٹس شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیاہے ۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ چند روز قبل گلگت بلتستا ن کے عمائدین نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور میں ملاقات کی جس میں وزارت مذہبی ، صوفی کونسل اور حاجیوں کو درپیش مسائل بارے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج 2014ء کے کامیاب انعقاد بارے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایاکہ عمائدین نے وفاقی وزیر مذہبی امور سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان ایک بڑا خطہ ہے اور حاجیوں کی بڑی تعداد عازم بیت اللہ ہوتی ہے اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں ان کیلئے فلائٹس کا بندوبست لوکل سطح پر کیا جائے جس پر وفاقی وزیر مذہبی امور نے اپنے سٹاف کو اس تجویز کو نوٹ کرنے کا کہا اور یقین دلایا کہ اگر حاجیوں کی ایک اچھی تعداد خطہ سے عازم حجاز مقدس ہو اور کم از کم 2فلائٹوں کی ضرورت ہو تو حج آپریشن کو وسیع کیا جاسکتاہے البتہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہی کیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کوشش کرتی ہے عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور دن رات کوشاں رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :