ایشین صدی کا ہدف ایشین پارلیمان ہونا چاہیے، مشاہد حسین

پیر 24 نومبر 2014 17:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) اے پی اے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ اے پی اے کا ساتواں سالانہ اجلاس ان مسائل پر توجہ دلائے گا جو خطے میں سب کیلئے اہم ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اے پی اے ممالک کے سفارتکاروں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔بریفنگ کا انعقاد سفارتکاروں کو اے پی اے کے ساتویں سالانہ اجلاس کے متعلق آگاہی دینے کیلئے ہوا جو یکم دسمبرتاتین دسمبر لاہور میں ہورہی ہے ۔

بریفنگ میں متعدد ایشیائی ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے بعد سفارتکاروں کے اعزاز میں چائے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے اُن ممالک کا شکریہ ادا کیا جو اے پی اے کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں ۔سفارتکاروں کو اے پی اے کی تاریخ، سیکورٹی کے انتظامات ،پروگرام اور ٹھہرنے کی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔ یاد رہے کہ اے پی اے کے 41 ممبر پارلیمان ، 17 ابزرور پارلیمان اور 18 ابزرور تنظیمیں ہیں ۔ یہ کانفرنس لاہور میں ہونے والی سب سے بڑی پارلیمانی کانفرنس ہوگی ۔ اس سے پہلے اسلام آباد میں پچھلے سال اے پی اے کانفرنس دسمبر میں منعقد ہوئی تھی ۔