پیر محل،قومی ہاکی ٹیم کے10 ستاروں کی جدوجہد سے ہاکی اسٹیڈیم کادرجہ حاصل کرنیوالا علی اسٹیڈیم کوڑے کرکٹ میں تبدیل، شہریوں میں تشویش کی لہر، آسٹروٹرف بچھا کر ہاکی اسٹیڈیم کا وعدہ پورا کیاجائے، رانا محمد شفیق خان و دیگرہاکی اولمپیئنز کا مطالبہ

پیر 24 نومبر 2014 19:08

پیر محل (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) قومی ہاکی ٹیم کے دس ستاروں کی جدوجہد سے پیرمحل ہاکی اسٹیڈیم کادرجہ حاصل کرنے والا علی اسٹیڈیم کو کوڑے کرکٹ میں تبدیل کرنے پرشہریوں میں تشویش کی لہر، آسٹروٹرف بچھا کر ہاکی اسٹیڈیم کا وعدہ پورا کیاجائے، رانا محمد شفیق خان ہاکی اولمپیئن دیگراولمپیئن کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پیرمحل اور اس کے نواحی گاؤں 719گ ب اور قرب جوار سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے قومی کھلاڑیوں نے ہردورمیں پاکستان ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا رانا شفیق خان ورلڈ ہاکی چمپیئن سمیت علیم اللہ اولمپیئن ،شفقت رسول اولمپیئن ،رضوان سینئر اولمپیئن،بلال ، دلبر سمیت درجنوں کھلاڑی جنہوں نے ورلڈکپ سمیت اولمپکس ، ایشیاء کپ حاصل کیے 2009ء ء میں ان کھلاڑیوں کی خدمات کے باعث پیرمحل کے وسط میں واقع علی اسٹیڈیم کو ہاکی اسٹیڈیم کا درجہ دیا گیا جبکہ 1997میں چک نمبر719گ ب کو شفیق خان کے نام سے شفیق آباد کا نام دیا گیا پیرمحل کو تحصیل درجہ دیے جانے کے اعلان کے بعد کمشنر فیصل آباد نے قومی ہاکی ٹیم کے دس ستاروں کی کاوشوں کے نتیجہ میں ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف بچھانے کی بجائے لیڈی پارک بنانے کے لیے تجویز پیش کی جس پر عملدرآمد کی بجائے علی اسٹیڈیم کو کوڑے کرکٹ کی آماجگا ہ بنادیا رانا محمد شفیق خان ہاکی اولمپیئن دیگراولمپیئن نے کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کو نرسری مہیاکرنے والے علاقہ پیرمحل کو کھیل کی سہولت سے محروم کرنے کی بجائے علی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف بچھا دی جائے تو ہم اپنی مدد آپ کے تحت ان ڈور اورآؤٹ ڈور گیمیز کا بندوبست کرکے ہرقسم کی گیم کے مواقع فراہم کرسکتے ہیں یادرہے کہ انڈین ہاکی لیگ میں پچھلے سال فروخت ہونے والا پاکستان کا سب سے مہنگا ترین کھلاڑی رضوان سینئر ، اور شفقت رسول کا تعلق بھی پیرمحل سے ہیں جنہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کی بناء پر پاکستان ہاکی ٹیم میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :