آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ، باؤلنگ کیٹیگری میں جادوگر اسپنر سعید اجمل بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ،

ٹاپ 10بیٹسمینوں میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں ،مصباح الحق 13ویں، احمد شہزاد 18ویں اور محمد حفیظ 20نمبر پر ہیں، بیٹنگ کیٹیگری میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلیرز پہلی ،بھارت کے ویرات کوہلی دوسری ،جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ تیسری پوزیشن پر موجود

پیر 24 نومبر 2014 19:59

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ، باؤلنگ کیٹیگری میں جادوگر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بولنگ کیٹیگری میں جادوگر اسپنر سعید اجمل بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ کی بیٹنگ کیٹیگری میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلیرز 887پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی 862پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ 828پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں تاہم کپتان مصباح الحق 13ویں، احمد شہزاد 18ویں اور محمد حفیظ 20نمبر پر ہیں۔بولنگ کیٹیگری میں قومی کرکٹ ٹیم کے جادوگر اسپنر سعید اجمل بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن دوسری، جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین تیسری، انگلینڈ کی جیمز اینڈرسن چوتھی اور آسٹریلیا کے مچل جانسن پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ اس کیٹیگری میں محمد حفیظ چھٹے نمبر پرہیں۔