وزیر اعلی پنجاب نے جنرل ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی

پیر 24 نومبر 2014 19:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور جنرل ہسپتال ، پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور امیر الدین میڈیکل کالج کیلئے مختلف تعمیراتی منصوبوں کے تخمینوں اور ضروریات کا جائزہ لینے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ارکان میں مشیر وزیر اعلی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق،چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خزانہ اور پرنسپل پی جی ایم آئی و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر انجم حبیب وہرہ شامل ہیں۔

مذکورہ کمیٹی ان طبی اداروں میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لے گی اور ان کی جلد از جلد تکمیل کیلئے درکار فنڈز اور وسائل کے بارے میں رپورٹ تیار کر کے وزیر اعلی کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :