30نومبراسلام آباد کے جلسے میں پشاور سے 50ہزار کارکن شرکت کرینگے ، رکن صوبائی اسمبلی یا سین خلیل

پیر 24 نومبر 2014 20:43

30نومبراسلام آباد کے جلسے میں پشاور سے 50ہزار کارکن شرکت کرینگے ، رکن ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) 30نومبراسلام آباد کے جلسے میں پشاور سے 50ہزار کارکن شرکت کرینگے 30 نومبر کو جعلی حکومت کا خاتمہ کیا جائیگا پی ٹی آئی خواتین ونگ نے اسلام آباد جلسے کیلئے رابطے شروع کر دئیے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں خواتین جلسے میں شرکت کریگی ن لیگ نے ایک سازش کے تحت خیبر پختونخوا میں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ان خیالا ت کا اظہار گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی یا سین خلیل نے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے قانون عارف یوسف ، پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء یونس ظہیر ، ڈسٹرکٹ پشاور خواتین ونگ کی صدر رابعہ بصری و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکیایا سین خلیل کا کہنا تھا کہ ہر یو نین کونسل سے 500کارکنوں کے قافلے موٹر وے چوک پر اکٹھے ہونگے کارکنان قافلے کی شکل میں 30نومبر کو 9بجے موٹروے چوک سے روانہ کوہونگے جس میں خواتین اور طلباء تنظیمیں بھی شرکت کرینگی انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ملک بھر میں عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ لیا تھا تاہم ن لیگ نے دھاندلی کے ذریعے الیکن جیت کر ان کا مینڈیٹ چوری کر لیا انہوں نے کہاکہ 30 نومبر کو جعلی حکومت کا خاتمہ کیا جائیگا ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی خواتین ونگ نے اسلام آباد جلسے کیلئے رابطے شروع کر دئیے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں خواتین جلسے میں شرکت کریگی شرکاء نے کہاکہ ن لیگ نے ایک سازش کے تحت خیبر پختونخوا میں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ اوور بلنگ بھی کی جا تی ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے پی ٹی آئی کے ایم پی ایز اور عہدیداروں نے پریس کانفرنس کے بعد گو نواز گو کے بھی نعرے لگائے۔