ایبولا وائرس کا مبینہ مریض دم توڑ گیا، خون کے نمونے اسلام آباد لیبارٹری بھجوا دیئے گئے

منگل 25 نومبر 2014 10:55

ایبولا وائرس کا مبینہ مریض دم توڑ گیا، خون کے نمونے اسلام آباد لیبارٹری ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) پاکستان میں بھی ایبولا وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا ، افریقی ملک سے وطن لوٹنے والا ایبولا وائرس کا مبینہ مریض فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ایبولا وائرس کے مبینہ مریض ذوالفقار کی نشاندہی پر محکمہ صحت پنجاب حرکت میں آگیا ۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں چنیوٹ میں چالیس سالہ ذوالفقار کی رہائش گاہ پر پہنچ گئیں اور ادویات کا سپرے کیا ۔

فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں زیرعلاج ذوالفقار کو الگ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چنیوٹ کا رہائشی چالیس سالہ ذوالفقار کچھ دن پہلے افریقہ سے واپس آیا تھا ۔ مریض کے منہ اور ناک سے خون بہنے پر اس کے ایبولا وائرس سے متاثرہ ہونے کا شبہ ہے ۔ متاثرہ شخص کے بھائی مقصود کا کہنا تھا ذوالفقار کی طبیعت پاکستان پہنچنے کے بعد خراب ہوئی ۔ الائیڈ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر راشد مقبول کا کہنا تھا ۔ خون کے نمونے اسلام آباد بھجوا دیئے ہیں تاہم ابھی ایبولا وائرس کی تصدیق نہیں کر سکتے ۔ مبینہ مریض کے سامنے آنے کے بعد پاکستان پر ایبولا وائرس کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ پاکستان میں موجود عالمی ادارہ صحت کے ماہرین بھی آج چنیوٹ جا کر مریض کے رشتے داروں کی سکریننگ کریں گے۔