راولپنڈی:کمپریسر پھٹنے سے گھر میں دھماکہ، بچہ جاں بحق، 6 افراد زخمی

منگل 25 نومبر 2014 11:06

راولپنڈی:کمپریسر پھٹنے سے گھر میں دھماکہ، بچہ جاں بحق، 6 افراد زخمی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) راولپنڈی کے علاقے سنگھر ٹاؤن میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں سے ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ راولپنڈی کے علاقے کھوکھر روڈ پر واقع سنگھر ٹاؤن میں ایک گھر کی تیسری منزل پر گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ۔ دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی اور بالائی منزل کو جزوی نقصان پہنچا۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں کمسن بچہ جاں بحق اور تین بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں ایک مرد اور خاتون شامل ہیں ۔ زخمیوں کو پمز ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ کمپریسر پھٹنے کے باعث ہوا ۔ گیس لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ کمپریسر کا استعمال کرتے ہیں جو انتہائی خطرناک اور غیر قانونی بھی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گیس لیکج دھماکوں اور کمپریسر پھٹنے کے درجن سے زائد واقعات میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :