Live Updates

عمران خان انتشار پھیلانے کے بجائے مسائل حل کریں، سعد رفیق

منگل 25 نومبر 2014 11:15

عمران خان انتشار پھیلانے کے بجائے مسائل حل کریں، سعد رفیق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی اورعمران خان مفرورہیں، انہیں انتشار پھیلانے کے بجائے اپنے صوبے کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

بادامی باغ ریلوے اسٹیشن پر کارگو ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پاکستان کا تماشہ بنانے کا موقع فراہم نہیں کیا جاسکتا ہے، وہ کے پی کے حالات صحیح کریں پھر ہم سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر لکھ کر دے کہ پرامن جلسہ کیا جائے گا تو انہیں کوئی نہیں روکے گا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کے نظام میں مزید بہتری لائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :