سرگودھا ڈسٹرکٹ اسپتال میں جاں بحق ہو نے والے بچوں کی تعداد 24ہوگئی

منگل 25 نومبر 2014 11:16

سرگودھا ڈسٹرکٹ اسپتال میں جاں بحق ہو نے والے بچوں کی تعداد 24ہوگئی

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) سرگودھا کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں طبی سہولیات کا فقدان کم ہونے میں نہیں ٓآرہا ہے اور رات گئے ایک اور ننھی کلی مرجھا گئی ہے جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں اٹھارہ نومبر کی رات سے بچوں کی اموات کا شروع ہونے والا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ مزید ایک ننھی کلی نے گزشتہ رات آنکھیں ہمیشہ کیلئے موند لیں ہیں۔

جس کے بعد شیرخوار بچوں کی تعداد 24 تک جاپہنچی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اعلان کردہ پیکج اب تک سرگودھا نہیں پہنچ سکا ہے۔ نولود بچوں کی اموات کا سلسلہ جوں کا توں جاری ہے، ہاں یہ ضرور ہوا کہ وزیراعلیٰ کی تحقیقاتی ٹیم نےایم ایس اسپتال سمیع اقبال کو اموات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے معطل کردیا ہے اوران کی جگہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نجم الحسن کاظمی کو مقررکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا: سرگودھا کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں طبی سہولیات کا فقدان کم ہونے میں نہیں ٓآرہا ہے اور رات گئے ایک اور ننھی کلی مرجھا گئی ہے جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں اٹھارہ نومبر کی رات سے بچوں کی اموات کا شروع ہونے والا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مزید ایک ننھی کلی نے گزشتہ رات آنکھیں ہمیشہ کیلئے موند لیں ہیں۔ جس کے بعد شیرخوار بچوں کی تعداد 24 تک جاپہنچی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اعلان کردہ پیکج اب تک سرگودھا نہیں پہنچ سکا ہے۔ نولود بچوں کی اموات کا سلسلہ جوں کا توں جاری ہے، ہاں یہ ضرور ہوا کہ وزیراعلیٰ کی تحقیقاتی ٹیم نےایم ایس اسپتال سمیع اقبال کو اموات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے معطل کردیا ہے اوران کی جگہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نجم الحسن کاظمی کو مقررکیاگیاہے۔

- See more at: http://www.arynews.tv/ud/archives/75598#sthash.KdRzeo21.dpuf

متعلقہ عنوان :