برطانیہ میں دہشتگردحملوں کا خطرہ، انتباہ جاری

منگل 25 نومبر 2014 12:47

برطانیہ میں دہشتگردحملوں کا خطرہ، انتباہ جاری

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) برطانوی تاریخ میں سب سے بڑے دہشتگرد حملے کا خطرہ بڑھنے کے بعدانتباہ جاری کردیاگیا، وزیرداخلہ تھریسامے کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کومزید اختیارات دئے جائیں گے، تعلیمی اداروں اور کونسلز کو شدت پسندی روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ سے جاری انتباہ میں سیکورٹی فورسز کوحساس تنصیبات، ائیرپورٹس، ریلوے اسٹیشنس، بجلی گھر اور دیگر عوامی مراکز پر سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس سے پہلے وزیر داخلہ تھیریسامے نے پارلیمنٹ نے انسداد دہشتگردی بل پیش کیا۔اور سفارش کی کہ دہشتگردی ختم کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کو مزید اختیار دئے جائیں۔ برطانیہ کو کئی محاذ پر سیکورٹی چیلنجزکا سامناہے۔

(جاری ہے)

اسکول کالجز، یونیورسٹیز اور سٹی کونسلز کو شدت پسندی روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے جبکہ انٹرنیٹ سروس پروائیڈز کو داعش کی بھرتی روکناہوگی۔

دہشتگردی اور ممکنہ شدت پسندوں کی نشاندہی کرنا ہوگی۔تھیریسامے نے کہاکہ دوہزار پانچ میں ٹرین پربم دھماکوں کے بعد برطانیہ کوامریکا کے گیارہ ستمرحملوں کے بعد بڑے دہشتگرد حملوں کا خطرہ ہے۔ اس خطرے کو روکنے کیلئے فوری طور پر نئے قوانین اور اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :