اگر وحید مراد آج زندہ ہوتے تو میں ان کے ساتھ ہیروئن کے طور پر اداکاری کرتی ‘ ہما علی

منگل 25 نومبر 2014 13:06

اگر وحید مراد آج زندہ ہوتے تو میں ان کے ساتھ ہیروئن کے طور پر اداکاری ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) فلمسٹار ہما علی نے کہا ہے کہ اگر وحید مراد آج زندہ ہوتے تو میں ان کے ساتھ ہیروئن کے طور پر اداکاری کرتی ، وحید مراد واقعی ایک بڑے اداکار تھے ان کو چاکلیٹی ہیرو کا خطاب ملا کیونکہ وہ اس کے حقدار تھے ۔

(جاری ہے)

”آن لائن“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہما علی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بڑے نامور اداکار موجود ہیں مگر اردو فلموں میں جو مقبولیت محمد علی ، ندیم بیگ اور وحید مراد کو ملی وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ وحید مراد کو ہم سے جدا ہوئے 31سال کا عرصہ بیت گیا ہے مگر آج بھی وہ اپنے فن کے ذریعے ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ۔