پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے ‘سید نور

منگل 25 نومبر 2014 14:06

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے ‘سید نور

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید نور نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو اسٹوڈیوز کی ویرانیاں ختم ہو سکتی ہیں‘ میں صرف باتیں نہیں بلکہ انڈسٹری کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران سید نور نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ ہم بھی اس انڈسٹری کی ویرانی کو ختم کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں اور اس لئے میں نے تین نئی فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :