گسٹرو اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

منگل 25 نومبر 2014 14:21

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) گسٹرو اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی‘ 70 ہزار روپے تخواہ وصول کرکے 10 ہزار روپے ماہانہ ادائیگی کے عوض غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کیس داخل کیا جائے گا‘ محکمہ تعلیم ضلع سانگھڑ میں ڈپوٹیشن بند کردی ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سکندر علی خشک نے ضلع کونسل ہال سانگھڑ میں محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران گورنمنٹ ہائی پرائمری اسکولز کے ہیڈ ماسٹر ودیگر افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم روشنی ہے جو سازش کے تحت بجھائی جارہی ہے‘ تعلیم کے فروغ کیلئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کے بعد اس کی مانیٹرنگ کی جائے‘ اساتذہ اسکول کی تمام چیزوں کو پرکھیں‘ اب ایسے اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جو 70 ہزار روپے تنخواہ وصول کرکے اس کی جگہ 10 ہزار روپے ادا کرنے کے بدلے نوکری کرتے ہیں‘ غیر حاضر اساتذہ ہیڈ ماسٹر ودیگر کے خلاف کیس داخل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم سانگھڑ ضلع میں ڈیپوٹیشن ختم کردی گئی ہے‘ غیر حاضر اساتذہ مرد خواتین جن کی شادی ہوچکی ہے تنخواہ وصول کررہے ہیں اس کے ذمہ دار ہیڈ ماسٹر ڈی سی تعلیم ہے‘ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین اساتذہ کو ایوارڈ دیئے جائیں گے‘ معاشرے کے ذمہ دار سماجی حلقوں سے مطالبہ ہے ایسے غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی کریں۔