معاملات طے پاگئے، کینیا کی کرکٹ ٹیم11دسمبر کو پاکستان پہنچے گی

منگل 25 نومبر 2014 14:27

معاملات طے پاگئے، کینیا کی کرکٹ ٹیم11دسمبر کو پاکستان پہنچے گی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -24نومبر 2014ء ) پانچ سال سے عالمی کرکٹ سے محروم پاکستانی سٹیڈیمز کے ایک با ر پھر سے بھرنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے کینیا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے ۔۔

(جاری ہے)

کینیا کی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران 11دسمبر سے 21دسمبر کے دوران قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اے کے خلاف 45،45اوورز پر مشتمل پانچ میچز کھیلے گی ۔سیریز کا پہلا میچ 13دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دیگرمیچز 15،16،18اور 20دسمبر کے شیڈول کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :