ٹور میچ : آسٹریلین الیون اور بھارت کے درمیان دو ر روز میچ ہار جیت کے بغیر ختم

منگل 25 نومبر 2014 14:54

ٹور میچ : آسٹریلین الیون اور بھارت کے درمیان دو ر روز میچ ہار جیت کے ..

ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران ون ڈے سیریز سے پہلے کھیلے گئے دو دن کا ٹور میچ آسٹریلین الیون اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جوہار جیت کے بغیر ختم ہوگیا ۔ کھیل کے پہلے روز آسٹریلین الیون نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور 71.5اوورز میں 219رنز بنا کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی کارٹرس نے شاندار 58رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نیلسن 43رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے دیگرکھلاڑیوں میں سمتھ نے 40او ر آسٹریلین الیون کی کپتانی کے فرائض انجام دینے والے ٹرنر نے 29رنز بنائے بھارت کی جانب سے ارون نے 72رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بھونیشور کمار ،محمد شامی اور شرما نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

219رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں مقررہ وقت ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر363رنز بنا کر 119رنز کی لیڈ حاصل کرلی تھی وجے نصف سنچری بنا کر ریٹائرڈ ہو کر واپس چلے گئے جبکہ کپتان ویرات کوہلی 60رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،پویجارا اور سہوا نے بھی نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ شرما بھی نصف سنچری بنا کر ناٹ آؤٹ رہے دن کے اختتام پر سہوا اور شرما ناٹ آؤٹ کریز پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلین الیون کی جانب سے لالور اور شارٹ نے 22کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :