سعید اجمل کی آف سپن باﺅلنگ 15 ڈگری کے اندر آ گئی

منگل 25 نومبر 2014 14:57

سعید اجمل کی آف سپن باﺅلنگ 15 ڈگری کے اندر آ گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل کی آف سپن باﺅلنگ 15 ڈگری کے اندر آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کو دیئے گئے ٹیسٹ کے بعد سعید اجمل نے لندن میں ہی ثقلین مشتاق کی رہنمائی میں محنت کی اور باﺅلنگ ایکشن میں مزید بہتری لائے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ذاتی طور پر سعید اجمل کا ٹیسٹ کرایا ہے جس کے مطابق ان کی آف سپن باﺅلنگ 15 ڈگری کے اندر آ گئی ہے جو آئی سی سی کے قوانین کے عین مطابق ہے۔

ذرائع کے مطابق سعید اجمل کی باﺅلنگ کا اہم ہتھیار ”دوسرا“ اب بھی 15 ڈگری سے باہر ہے اور انہیں اس میں بہتری لانے کیلئے مزید محنت کی ضرورت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق اور پی سی بی کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ سعید اجمل پوری لگن سے باﺅلنگ ایکشن میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں اور اس کا نتیجہ بھی سامنے آ رہا ہے، امید ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے وہ اپنا باﺅلنگ ایکشن آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کر لیں گے۔