وزیراعظم سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے نیپال پہنچ گئے، خطے میں امن چاہتے ہیں، نواز شریف

منگل 25 نومبر 2014 15:06

وزیراعظم سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے نیپال پہنچ گئے، خطے میں امن چاہتے ..

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے نیپال پہنچ گئے ، کہتے ہیں یورپی یونین کی طرح سارک ممالک کا مضبوط تجارتی بلاک بنانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف سارک ممالک کی کانفرنس میں شرکت کے لیے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو پہنچ گئے ہیں ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

مشیر قومی امور عرفان صدیقی اور مشیر خارجہ طارق فاطمی بھی وزیراعطم کے ساتھ ہیں ۔اسلام آباد میں‌ روانگی کے موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سارک کا خطہ امن اور اقتصادی تعاون کی فضا میں ترقی کر سکتا ہے ۔ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی طرح سارک ممالک کا مضبوط تجارتی بلاک بنانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سے ملاقات ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :