تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

منگل 25 نومبر 2014 16:39

تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

کابل ، پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) پاکستان تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سینئر سیکیورٹی ذرئع کے مطابق گزشتہ رات پاک افغان بارڈر پر واقع نیزیان کے علاقے میں امریکی جاسوس طیارے نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ دیگر افغان طالبان مارے گئے تاہم ملا فضل اللہ محفوظ رہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق ملا فضل اللہ کی اس علاقہ میں موجودگی کی مصدقہ اطلاعات تھیں جس کی بنیاد پر امریکی حکام نے مذکورہ مقام پر موجود مکان پر دو میزائل داغے لیکن ملا فضل اللہ ڈرون میزائل کا نشانہ بننے سے بال بال بچ گئے ۔

متعلقہ عنوان :